اسلام آباد: جی سکس کے علاقے سے پانچ لاشیں بر آمد

ہفتہ 21 فروری 2015 10:54

اسلام آباد: جی سکس کے علاقے سے پانچ لاشیں بر آمد

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 21 فروری 2015 ء) : اسلام آباد میں جی سکس کےعلاقے سے 5 افراد کی لاشیں ملی ہیں. پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں میں 1 خاتون سمیت اس کے شوہر اور 3 بچیوں کی لاشیں شامل ہیں تاہم ایک زخمی بچہ بھی ملا ہے جسے علاج کے لیے پولی کلینک منتقل کر دیا گیا. آئی جی اسلام آباد سیکٹر جی سکس پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے زخمی بچے سے بات کی ہے،بچے کا کہنا ہے کہ خاتون نے اپنے شوہر اور بچیوں کو گولیاں ماری ہیں جبکہ پولیس کے مطابق خاتون نے گھریلو تنازعے پر اہنے شوہر اور بچیوں کو قتل کر دیا ہے.

متعلقہ عنوان :