فیصل آباد: پاکستان کی شکست پر شہری نے اپنا ٹی وی توڑ ڈالا

ہفتہ 21 فروری 2015 11:10

فیصل آباد: پاکستان کی شکست پر شہری نے اپنا ٹی وی توڑ ڈالا

فیصل آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 21 فروری 2015 ء) : فیصل آبا دمیں پاکستان کی شکست سے دلبر داشتہ ہو کر ایک شہری نے اپنا ٹی وی ہی توڑ ڈالا.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے رہائشی55سالہ اختر نے اپنا ٹی وی توڑ دیا، میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم نے تاریخ کی بد ترین مثال کا مظاہرہ کیا ہے اس کا کہنا تھا سب ہی شائقین کرکٹ غم و غصے کا شکار ہیں ٹیم کو ہمارا کوئی احساس نہیں ہے ہمارے احساسات کی کوئی قدر نہیں ہے ٹیم کے تمام کھلاڑی صرف پیسے کے لیے کھیل رہے ہیں.

متعلقہ عنوان :