دنیا کے سب سے بڑے فلمی اعزاز آسکر ایوارڈ کا میلہ کل سجے گا

ہفتہ 21 فروری 2015 11:24

دنیا کے سب سے بڑے فلمی اعزاز آسکر ایوارڈ کا میلہ کل سجے گا

کیلیفورنیا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروی 2015ء) دنیا کے سب سے بڑے فلمی اعزاز آسکر ایوارڈ کا میلہ کل اتوار کو سجے گا۔رواں برس بہترین فلم کی کیٹگری میں 8 فلمیں نامزد کی گئی ہیں۔حالیہ دنوں باکس آفس پر راج کرنے والی فلم امریکن اسنائپر آسکر کیلئے فیورٹ قرار دی جارہی ہے۔ہالی ووڈ فلم کی کہانی عراق میں امریکی نیوی کے اہلکار کی ہے ، یہ اہلکار 150 دہشت گرد وں کو نشانہ بناتا ہے لیکن ایک موقع پر اس سے ایک ماں اور بیٹا قتل ہو جاتے ہیں۔

فلمی تجزیہ کاروں کی جانب سے قرار دیا جا رہا ہے کہ ہلکے پھلکے موضوع پر بنی برڈ مین میں بھی بڑا ایوارڈ لینے کی پوری صلاحیت ہے۔برڈ مین ایک اداکار کی کہانی ہے، یہ ایکٹر زیادہ کامیاب نہیں ہو پاتا تو ڈائریکٹر کے طور پر اپنے آپ کو منوانے کی کوشش کرتا ہے۔

(جاری ہے)

مگر یہ اداکاراپنے خاندان اور کیریئر کے درمیان پھنس جاتا ہے، اس کہانی کو انتہائی بہترین مزاح کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈز جیتنے کے بعد بوائے ہوڈ بھی اس دوڑ میں شامل ہے، یہ فلم 12 سال میں ایک لڑکے کی زندگی ہر فلمائی گئی ہے۔12 سال کے دوران فلمائی جانے والی یہ کہانی اس لڑکے کے جذبات کی بھر پور عکاس ہے جس پر اس اسٹوری کو بنیاد بنایا گیا ہے۔طنز و مزاح سے بھرپور گرینڈ بوڈ اپسٹ ہوٹل سال کی بہترین فلم بننے کی صلاحیت رکھتی ہے۔دی گرینڈ بوڈاپسٹ ہوٹل بھی ایک مزاحیہ فلم ہے۔

اس کی کہانی میں ایک یورپی چوکیدار قتل کے الزام سے خود کو بے گناہ ثابت کرنے کی کوشش کرتا ہے۔دوسری جنگ عظیم کی کشمکش پر فلمائی گئی ”دی امیٹیشن گیم “ آسکرآوارڈ کی دوسری فیورٹ قرار دی جارہی ہے۔اس فلم میں دوسری جنگ عظیم کے دوران بابائے کمپیوٹر سائنس قرار دیئے جانے والے سائنسدان ایلن ماتھیسن ہے جس نے جرمنی کے ڈکٹیٹر ہٹلر کی نازی پارٹی کے خلاف بننے والے فوجی اتحاد کی مدد کی تھی۔

سلمیٰ ہائیک کا ایکشن سے بھرپور شاہکار سیلما بھی فہرست کا حصہ ہے-یہ فلم بنیادی طورپر امریکا میں نسل پرستی کے خلاف جدوجہد پر مبنی ہے۔فلم میں مارٹن لوتھر کنگ کی جدو جہد کی عکاسی کی گئی ہے، جس میں ان کے لانگ مارچ کی عکاسی بھی شامل ہے۔اسٹیفن ہاکنز کی سچی داستان تھیوری آف آوری تھنگ تمام حریفوں پر بازی مارسکتی ہے۔ایک موسیقار کی کہانی وہیپ لیش (Whiplash) بھی آسکر کے لیے نامزدہے۔فلم میں ایک ایک موسیقار کی جدو جہد اور اس کے ساتھ پیش آنے والے حالات و واقعات کا تذکرہ ہے۔باکس آفس پر بزنس کرنے والا کونسا شاہکار اس ایوارڈ کا حقدار ہے، اس فیصلہ ججزکل 22 فروری 2015 کو سنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :