آسکرایوارڈزکی دوڑمیں اینی میٹڈ فلمیں بھی شامل

ہفتہ 21 فروری 2015 11:24

آسکرایوارڈزکی دوڑمیں اینی میٹڈ فلمیں بھی شامل

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروی 2015ء) آسکرایوارڈزکی دوڑمیں ایکشن فلموں کے ساتھ اینی میٹڈ فلمیں بھی شامل ہیں۔امریکا کے شہر لاس اینجلس میں فلمی دنیا کے سب سے بڑے آسکر ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب کل ہوگی۔تفصیلات کے مطابق آسکر ایوارڈز کی دوڑ میں ایکشن فلموں کے ساتھ انیمیٹڈ فلمیں بھی نامزد کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

دنیا کے سب سے بڑے آسکر ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب کل اتوار کو لاس اینجلس میں منعقد ہوگی۔

آسکر ایوارڈ کیلئے انیمیٹڈ فلم ہاوٴ ٹو ٹرین ڈریگن ٹو۔۔بگ ہیرو۔۔بوکس ٹرول ۔۔لیگو مووی ۔اور سونگ آف دا سی شامل ہیں۔مارول سیریز سے ماخوزبگ ہیرو میں لوگوں کی مدد کے لیے بنائے گئے سپر ہیرو کو سنیما گھروں میں بے پناہ سراہا گیا۔ڈریگن ٹو میں ڈریگن کی سواری کرتے دو ننھے انیمیٹڈ کرداروں پر مبنی فلم کو بھی آسکرنامزدگی کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔