وکٹ پر نمی ، شروع میں دباﺅ کی وجہ سے ٹیم مشکلات کا شکار رہی: کپتان مصباح الحق

ہفتہ 21 فروری 2015 11:30

وکٹ پر نمی ، شروع میں دباﺅ کی وجہ سے ٹیم مشکلات کا شکار رہی: کپتان مصباح ..

کرائسٹ چرچ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21فروری 2015ء) پاکستان کی شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہاہے کہ ٹیم پہلے 10اوورز میں دباﺅ کا شکار رہی ، وکٹ میں نمی کے باعث باﺅلر شروع میں کوئی وکٹ نہ لے سکے، کوچز جتنا ہی سکھالیں ، کھیلنا کھلاڑی کو ہی ہوتاہے ۔

(جاری ہے)

میچ کے بعد گفتگوکرتے ہوئے شکست خوردہ کپتان مصباح الحق نے کہاکہ انفرادی کھیل کی بجائے اجتماعی کارکردگی دیناہوگی،ٹیم کی کارکردگی تینوں شعبوں میں ناکام رہی، پچ پر گھاس تھی اور آئندہ بہتر کھیلنے کی کوشش کریں گے ،اعتماد کی کمی نے مشکلات میں اضافہ کیا۔

اُن کاکہناتھاکہ ٹیم میں دوکھلاڑیوں کی کارکردگی حوصلہ بخش رہی ، اپنی حکمت عملی پر دوبارہ غورکرناہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں مصباح الحق نے کہاکہ کوچ جتنا مرضی سکھا لیں لیکن آخر کھیلنا کھلاڑی کو ہی ہوتاہے ۔

متعلقہ عنوان :