امریکی گلوکارہ ریحانہ نے زندگی کی 27 بہاریں دیکھ لیں

ہفتہ 21 فروری 2015 11:33

امریکی گلوکارہ ریحانہ نے زندگی کی 27 بہاریں دیکھ لیں

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروی 2015ء) امریکی گلوکارہ ریحانہ نے زندگی کی 27 بہاریں دیکھ لیں۔ عالمی شہرت یافتہ امریکی پاپ گلوکارہ ریحانہ اپنی 27 ویں سالگرہ منائی۔روبن ریحانہ فینٹی نے اپنا کیرئیر2004میں شروع کیا۔ اپنے کیرئیرکی ابتدا کی روداد بیان کرتے ہوئے ریحانہ کہتی ہیں کہ ان کی زندگی کبھی ایسی نہ تھی۔ انہوں نے کہا کہ 2004نیو یارک کی ایک شام معروف پاپ گلوکار ایون روجرز کا کنسرٹ ہوا اور ریحانہ اسکول سے چھٹی کے بعد ایک دوست کے پاس جا پہنچی جہاں دوست نے ایون راجرز سے ملاقات کرائی۔

(جاری ہے)

اسی شام راجز کے ساتھ ریحانہ نے نیو یارک کی شام میں اپنی آواز کا جادو جگادیا۔ ریحانہ کو پروڈکشن کمپنی نے البم کی آفر کی اس طرح ریحانہ راتوں رات یعنی نہایت ہی مختصر عرصہ میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں یہاں تک کہ سوشل میڈیا پر مقبولیت میں امریکی صدر اوباما کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ کبھی ریحانہ نے برطانوی میوزک چا رٹ میں مسلسل پہلی پوزیشن حاصل کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیاتو کبھی امریکن میوزک ایوارڈ سمیت کئی عالمی ایوراڈز اپنے نام کروا کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا۔

امریکی گلوکارہ ریحانہ نے زندگی کی 27 بہاریں دیکھ لیں