پاک بھارت تعلقات میں کرکٹ سے اعتماد کی فضا پروان چڑھنے لگی

ہفتہ 21 فروری 2015 11:39

پاک بھارت تعلقات میں کرکٹ سے اعتماد کی فضا پروان چڑھنے لگی
میلبورن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار21۔فروری 2015ء ) کرکٹ سے پاکستان اور بھارت کے مابین اعتماد کی فضا قائم ہونے لگی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے سیاسی تعلقات اچھے نہیں، سرحدوں پر سکیورٹی فورسز کی جھڑپیں بھی معمول کی بات ہیں، دوسری جانب ورلڈکپ میں کہانی مختلف نظر آتی ہے جہاں سینٹ کلڈا میں واقع جنکشن اوول گراؤنڈ میں پاکستانی نژاد سکیورٹی گارڈز کو بھارتی ٹیم کی حفاظت کی ذمہ داری سونپی گئی جسے وہ بخوشی سرانجام دے رہے ہیں، مہمان ٹیم نے بھی اس پر کوئی اعتراض نہیں کیا، پنجاب سے تعلق رکھنے والے یہ نوجوان بلو شرٹس کے پریکٹس کیلیے میدان میں جاتے اور واپس آتے ہوئے بھی پرستاروں کو مداخلت سے روکتے ہیں، روایتی حریف ممالک میں کوئی پاکستانی کسی بھارتی تماشائی کو اس انداز میں روکتا تو بڑا مسئلہ ہوجاتا لیکن آسٹریلیا میں انھیں کوئی مشکل پیش نہیں آرہی، دونوں اپنی ڈیوٹی کو بڑی خوشی سے ادا کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سے انھیں سٹار کرکٹرز کو قریب سے دیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔ ایک گارڈ نے کہا کہ افغانستان سے وارم اپ میچ کے دوران یواے ای کے پلیئرز سے ملاقات بھی خوشگوار رہی کیونکہ زیادہ تر کا تعلق ہمارے آبائی ملک سے ہے، بیشتر افغانی کرکٹرز بھی اردو بول لیتے ہیں،ان کیساتھ بھی دلچسپ گفتگو ہوئی،پاکستان ٹیم کیساتھ بھی ڈیوٹی کرنے اور ملنے کی خواہش تھی لیکن ان کے زیادہ میچز نیوزی لینڈ میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :