چوہدری نثار کی امریکی سلامتی کی مشیر سوزن رائس سے ملاقات،پاک امریکہ تعلقات پر تبادلہ خیال

ہفتہ 21 فروری 2015 11:45

چوہدری نثار کی امریکی سلامتی کی مشیر سوزن رائس سے ملاقات،پاک امریکہ ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروی 2015ء ) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اور امریکی مشیر برائے سلامتی امور سوزن رائس کے درمیان ملاقات ہوئی ، ملاقات کے دوران دہشت گردی کے خلاف تعاون سمیت پاک امریکا تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

یہ ملاقات دارالحکومت واشنگٹن میں ہوئی۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں میں پاک امریکا اور باہمی تعلقات پربات چیت کی گئی۔ اس کے علاوہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف جنگ سمیت علاقائی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔