لیسکونے300والوں کو50 ہزاراورڈیڑھ لاکھ کیبل بھیج دئیے

ہفتہ 21 فروری 2015 11:48

لیسکونے300والوں کو50 ہزاراورڈیڑھ لاکھ کیبل بھیج دئیے

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروی 2015ء )لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی میں اوور بلنگ کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا،بجلی کے بل دیکھ کر شہریوں کے ہوش اڑ گئے،گھریلو صارفین، تاجر، صنعت کار اور کسان پریشان، لیسکو دفاتر کے چکر لگانے کے باوجودبل ٹھیک نہیں کئے جاتے، بزرگ خاتون کی یہ حالت ہوئی، لیسکو کی بدانتظامی کے باعث، چھوٹے سے مکان میں رہنے والی اس خاتون کو ہزاروں روپے کا بجلی کا بل بھیج دیا گیا۔

(جاری ہے)

لیسکو دفتر کے چکر کاٹ کاٹ کر نڈھال ہو گئیں، لیکن کوئی بھی بات سننے کو تیار نہیں۔لوگ کام کاج چھوڑ کر سارا دن بل ٹھیک کرانے کے لئے دفاترمیں خوار ہوتے رہے ۔ دوسری جانب لیسکو حکام کا دعویٰ ہے کہ اگر کسی کو اوور بلنگ کی شکایت ہے تو فوری رابطہ کرے، ازالہ کریں گے۔بل درست نہ ہو تو لیسکو چیف کو درخواست دیں ضرور کارروائی ہو گی۔