11ویں آئی سی سی ورلڈکپ میں کل دومیچز کھیلے جائیں گے

ہفتہ 21 فروری 2015 11:57

11ویں آئی سی سی ورلڈکپ میں کل دومیچز کھیلے جائیں گے

سڈنی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروی 2015ء) 11ویں آئی سی سی ورلڈکپ میں کل اتوار کو دومیچز کھیلے جائیں گے، گروپ اے کی ٹیموں سری لنکا اور افغانستان کے درمیان میچ یونیورسٹی اوول ڈوینڈن میں کھیلا جائے گا جبکہ اسی روز گروپ بی کی ٹیموں بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔شیڈول کے مطابق گروپ اے کی ٹیموں سری لنکا اور افغانستان کے درمیان میچ یونیورسٹی اوول ڈوینڈن میں کھیلا جائے گا۔

یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق علی الصبح 3بجے شروع ہوگا۔اس روز گروپ بی کی ٹیموں بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔میگا ایونٹ میں کل پیرکو گروپ اے کی ٹیموں انگلینڈاور سکاٹ لینڈ کے درمیان میچ ہیگلے اوول کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا ۔

(جاری ہے)

یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق علی الصبح 3بجے شروع ہوگا۔24فروری کو گروپ بی کی ٹیموں ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کے درمیان میچ مینوکا اوول کینبرامیں کھیلا جائے گا۔

یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8بجے شروع ہوگا۔25فروری کو گروپ بی کی ٹیموں آئرلینڈ اور متحدہ عرب امارات کے درمیان میچ برسبین کرکٹ گراؤنڈمیں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8بجے شروع ہوگا۔ایونٹ میں دنیائے کرکٹ کی 14 ٹیمیں عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں ہیں اور ان ٹیموں کو دو مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں انگلینڈ، آسٹریلیا، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ، افغانستان اور سکاٹ لینڈ جبکہ گروپ بی میں پاکستان، دفاعی چیمپئن بھارت، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، زمبابوے، آئرلینڈ اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :