شہریار خان کا کھلاڑیوں سے تنازعات کو ختم کرنے کیلئے ٹیم مینجمنٹ سے رابطہ

ہفتہ 21 فروری 2015 12:02

شہریار خان کا کھلاڑیوں سے تنازعات کو ختم کرنے کیلئے ٹیم مینجمنٹ سے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروی 2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کھلاڑیوں سے تنازعات کو ختم کرنے کیلئے ٹیم مینجمنٹ سے رابطہ کرلیا۔ شہریار خان نے تائید کی ہے کہ ورلڈ کپ میں لڑائی جھگڑوں کی بجائے صرف کھیل پر توجہ دی جائے،،ورلڈ کپ کے دوران ٹیم مینجمینٹ اور کھلاڑیوں کے درمیان تنازعات کو ختم کو کروانے کے لئے چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے ہیڈ کوچ وقار یونس اور ٹیم مینجر نوید اکرم چیمہ سے رابطہ کیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ورلڈ کپ کے دوران تمام کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمینٹ کو آپس کے اختلافات کو چھوڑ کر ورلڈکپ پر توجہ دینا ہوگی۔ چیئرمین پی سی بی نے ٹیم مینجر نوید اکرم چیمہ کو ہدایت کی کہ کوئی بھی کھلاڑی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرے تو اس کو جرمانہ کیا جائے اور سخت سزا دی جائے۔ ہیڈ کوچ وقاریونس سے نوجوان فاسٹ بولر سہیل خان نے تلخ کلامی کرلی۔ذرائع کے مطابق واقعے پر چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے انتظامیہ سے رابطہ کیا ہے اور کھلاڑیوں و ٹیم مینجمنٹ کو ڈسلپن یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :