بھارت کیخلاف سکواڈ لیک ہونے پر نقصان اٹھانا پڑا،پاکستانی ٹیم مینجمنٹ

ہفتہ 21 فروری 2015 12:02

بھارت کیخلاف سکواڈ لیک ہونے پر نقصان اٹھانا پڑا،پاکستانی ٹیم مینجمنٹ

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروی 2015ء) ورلڈ کپ میں بھارت سے ہار کی وجہ پی سی بی کے ٹور آفشلز کی غفلت بھی قرار دیا جانے لگا حکام نے ٹیم نیوز "آوٴٹ" ہونے کا سخت نوٹس لے لیا۔ ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ سے ایک روز قبل ہی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر بیٹسمین یونس خان کی بطور اوپنر نمائندگی اور عمر اکمل سے وکٹ کیپنگ کرانے کی خبر میڈیا میں آئیں جس کا ٹیم منجمنٹ کے مطابق نقصان اٹھانا پڑا۔

(جاری ہے)

میڈیا پر خبریں چلنے سے روایتی حریف کو پہلے ہی پلاننگ کرنے کا موقع مل گیا ھر اس کے بعد آٹھ کھلاڑیوں پر رات دیر تک گھومنے کی وجہ سے جرمانہ کیا گیا جسے خفیہ رکھا گیا لیکن پھر بھی خبر "آوٴٹ" ہو گئی۔ بھارت سے میچ میں شکست کے بعد فیلڈنگ کوچ گرانٹ لیوڈن سے تین کھلاڑیوں کی تلخ کلامی کے معاملے پر بورڈ کو تردید کرنی پڑی۔ ٹیم کی خبریں تواتر سے میڈیا پر آنے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے برہمی کا اظہار کیا۔

میڈیا منیجر اور دیگر آفیشلز کو تاکید کی کہ وہ ایسی خبریں میڈیا میں نہ آنے دیں جس سے عالمی کپ کے موقع پر ٹیم دباوٴ کا شکار ہو لیکن اس کے باوجود بھی ویسٹ انڈیز کے میچ سے قبل یاسر شاہ کو ڈراپ کرنے کی خبریں سامنے آ گئی ہیں جو بورڈ کے لئے دوبارہ سے پریشانی کا باعث بن گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :