ساروگنگولی کی بھارت کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی پیشگوئی

ہفتہ 21 فروری 2015 12:09

ساروگنگولی کی بھارت کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی پیشگوئی

میلبورن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروی 2015ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی نے پیشگوئی کی ہے جنوبی افریقہ ،نیوزی لینڈ اورآسٹریلیا کے علاوہ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک پہنچے والی چوتھی ٹیم بھارت کی ہو گئی ،اس وقت بھارتی بلے بازوں میں ٹیم کا انحصار ویرات کوہلی پر ہے ،جبکہ بھارتی ٹیم کے پاس ون ڈے کرکٹ کے حوالے سے ایسے کھلاڑی بھی موجود ہیں جومیچ وننگ پلےئر کا درجہ رکھتے ہیں ان میں سے ایک روہت شرما بھی ہیں۔

(جاری ہے)

گنگولی نے نجی ٹی کو انٹرویو کے دوران کہا کہ صرف کوہلی ہی جنوبی افریقہ کے لیے خطرہ نہیں ہیں بلکہ بھونیشور کماراور اشانت شرما بھی حریف ٹیموں کے لیے خطرہ ثابت ہوں گے ۔سابق کرکٹر نے مزید کہا کہ بھارتی ٹیم کی دم توڑتی باوٴلنگ تشویش کی وجہ ضرو ر ہے لیکن میں سمجھتا ہو کہ محمد شامی بھارت کی طرف سے نپی تلی باوٴلنگ کرائیں گے۔جبکہ بھارتی فلم انڈسٹر ی سنیل شیٹی کا حالیہ بیان سابق کرکٹر کے بیان سے تضاد کرتا نظر آرہا ہے، جبکہ سنیل شیٹی نے انکشاف کیا تھا کہ بھارتی ٹیم کو سیمی فائنل میں کھیلاتانہیں دیکھ رہا۔

متعلقہ عنوان :