بھارتی میڈیا ورلڈ کپ کو فکسڈ کہتے ہوئے جنوبی افریقہ کوعالمی چیمپئن بنا دیا

ہفتہ 21 فروری 2015 12:09

بھارتی میڈیا ورلڈ کپ کو فکسڈ کہتے ہوئے جنوبی افریقہ کوعالمی چیمپئن ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروی 2015ء) بھارتی میڈیا ورلڈ کپ کو فکسڈ کہتے ہوئے جنوبی افریقہ کوعالمی چیمپئن بنا دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی کا کرکٹ ایونٹ لکھے لکھائے نتائج کے مطابق چل رہا ہے ابھی تک کے تمام رزلٹس وہی ہیں جو پہلے سے بتائے گئے۔ آئندہ کے میچوں کے حوالے سے انکشاف کیا گیا کہ بھارت اپنے اعزاز کا دفاع نہیں کر پائے گا حتیٰ کہ جنوبی افریقہ اور بے بی ٹیم زمبابوے بھی ٹیم انڈیا کا غرور خاک کر دے گی۔

(جاری ہے)

اس میسج کی ہو شربا خبر یہ بھی ہے کہ دفاعی چیمپئن بھارت کوارٹر فائنل تو نیوزی لینڈ سے جیت جائے گا لیکن سیمی فائنل میں کینگروز کے سامنے گھٹنے ٹیک دے گا۔ کوارٹر فائنلز کے ونرز میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کا نام لیا گیا ہے جبکہ سری لنکن بھی پاکستان کو شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کریں گے۔ خاص بات یہ کہی گئی ہے کہ فیصلہ کن میدان جنوبی افریقہ اور میزبان آسٹریلیا کے درمیان لگے گا اور اس سے بھی بڑی بات یہ کہ کرکٹ کی تاریخ میں چوکرز کے نام سے مشہور ہونے والے جنوبی افریقی اس مرتبہ چیمپئن بن جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :