سلیکشن کمیٹی نے پولارڈ اور براوو کو ڈراپ کر کے ٹیم کو نقصان پہنچایا ہے،برائن لارا

ہفتہ 21 فروری 2015 12:09

سلیکشن کمیٹی نے پولارڈ اور براوو کو ڈراپ کر کے ٹیم کو نقصان پہنچایا ..

کرائسٹ چرچ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروی 2015ء) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان برائن لارا نے کہا ہے کہ کلائیو لائیڈ پر مشتمل سلیکشن کمیٹی نے ذاتی اختلافات کی مد میں پولارڈ اور براوو کو ورلڈ کپ سے باہر کر کے ازخود ٹیم کو دھچکا دیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پولارڈ اور ڈیوائن براوو ورلڈ کلاس آل راؤنڈرز ہیں، دونوں نے متعدد بار میچ وننگ پرفارمنس دے کر ٹیم کو فتوحات دلانے میں اہم کردار ادا کیا اسلئے انہیں ورلڈ کپ سکواڈ سے باہر کرنے کی وجوہات سمجھ سے بالاتر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ سلیکٹرز نے پولارڈ اور براوو کو ذاتی اختلافات کی بناء پر ڈراپ کر کے ملک کے ساتھ نا انصافی کی ہے اور ان کے فیصلے کا خمیازہ میگا ایونٹ کے دوران ٹیم کو بھگتنا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :