ابوظہبی ‘انڈسٹریل ایریا میں آتشزدگی سے عمارت میں رہائش پذیر مختلف ممالک کے 10 شہری جاں بحق‘8زخمی

ہفتہ 21 فروری 2015 12:12

ابوظہبی ‘انڈسٹریل ایریا میں آتشزدگی سے عمارت میں رہائش پذیر مختلف ..

ابوظہبی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروی 2015ء) ابوظہبی کی عمارت میں آتشزدگی سے 10افرادجاں بحق اورآٹھ زخمی ہوگئے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق ابوظہبی کے المصفہ انڈسٹریل ایریامیں موجود ایک دومنزلہ عمارت میں اچانک بھڑک اْٹھی جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر امدادی ادارے موقع پر پہنچ گئے تاہم عمارت میں موجود 10افرادجاں بحق ہوگئے ہیں جن کا تعلق مختلف ممالک سے ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عمارت کے گراؤنڈ فلور پر 7دکانیں اور ایک کاروں کی ورکشاپ ہے جبکہ پہلے فلور پر موجود ہارڈویئرکی دکان کو غیرقانونی طورپر کارکنان کی رہائش کے لیے استعمال شروع کردیاگیا۔امدادی اداروں نے زخمیوں کو بھی ہسپتال منتقل کردیاجبکہ آگ پرقابو پالیاگیاہے۔پولیس کے مطابق ابتدائی طورپر آتشزدگی کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں تاہم مالک کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :