ٹی وی میزبان خواتین حسن کا اظہار نہ کریں‘ سعودی شوریٰ کونسل

ہفتہ 21 فروری 2015 12:14

ٹی وی میزبان خواتین حسن کا اظہار نہ کریں‘ سعودی شوریٰ کونسل

جدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروی 2015ء) سعودی عرب کی شوریٰ کونسل نے ملک میں کام کرنے والی خاتون ٹی وی اینکروں کے لئے لباس کے نئے ضابطے کی منظوری دی ہے جس کے تحت انہیں ایسا لباس پہننے کا پابند کیا گیا ہے جس سے ان کے حسن اور خوبصورتی کا اظہار نہ ہو۔

(جاری ہے)

عرب نیوز کے مطابق شوریٰ کونسل کی میڈیا کمیٹی کے چیئرمین احمد آل زیلعی نے کہا ہے کہ اس قانون کی کابینہ سے منظوری کے بعد اس کا سعودی عرب میں کام کرنے والی تمام خواتین میڈیا ورکروں پر اطلاق ہوگا۔

ان میں ایم بی سی نیٹ ورک کی خواتین اینکر بھی شامل ہیں۔ شوریٰ کی ایک خاتون رکن لطیفہ آل شعلان نے کونسل کے ارکان کی جانب سے خواتین ٹی وی اینکروں کے لباس کے ضابطے میں دلچسپی پر حیرت کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے کہیں زیادہ اہمیت کے حامل ایشوز ہیں جنہیں حل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس ضمن میں دہشت گرد گروپ داعش کی میڈیا پر سرگرمیوں کا ذکر کیا ہے اور کہا کہ ان سے لاحق خطرات سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔