شکست سے مایوس پاکستانی شائقین نے سوشل میڈیا پر دل کی بھڑاس نکالی

ہفتہ 21 فروری 2015 12:20

شکست سے مایوس پاکستانی شائقین نے سوشل میڈیا پر دل کی بھڑاس نکالی

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار21۔فروری 2015ء ) قومی کرکٹرز نے ایک بار پھر شائقین کرکٹ کو مایوس کر دیا ،سماجی میڈیا کے ویب سائٹس پر کرکٹ کے دیوانے دل کی بھڑاس نکالنے میں مشغول ہیں ۔ کرکٹ شائقین بھارت سے شکست کا غم بھلا کر آج پھر نئی امیدوں کے ساتھ میچ دیکھنے بیٹھے ۔ لگاتار چار کھلاڑی آؤٹ ہونے پر کرکٹ دیوانوں کے منہ اتر گئے ، کسی نے بارش کی دعا کی تو کسی نے لائٹ جانے کی۔

ناقص کارکردگی پر تو ایک دیوانہ رو ہی پڑا ۔

(جاری ہے)

ایک کے بعد ایک آؤٹ ہونے پر ایک نوجوان شاعر بن گیا ، فیس بک پر لکھا کہ نہیں ہے ناامید اقبال اپنی ٹیم سے ،ذرا نم ہوتو یہ وکٹ بڑی تیز ہے ساقی ۔ کوئٹہ کے ایک رہائشی نے میچ کے دوران لائٹ جانے پر واپڈا کا شکریہ ادا کیا ۔ کسی نے پاکستان میں ٹوٹے ہوئے ٹیلی ویژنوں کی سیل لگا دی ۔ ایک دل جلے نے کرکٹرز کے لیے نئی سیلفی سٹک متعارف کرائی ۔ چپ رہو ہمارا قومی کھیل کرکٹ نہیں ہاکی ہے ۔ مایوس شہری نے بلے کی ہاکی بنا دی ۔ کرکٹ شائقین ناقص کاکردگی کا ذمہ دار نجم سیٹھی کو بھی ٹھہراتے رہے۔

متعلقہ عنوان :