سوناکشی فوسٹر گرانٹ آئی ویئر کی برانڈ ایمبیسڈر مقرر

ہفتہ 21 فروری 2015 12:49

سوناکشی فوسٹر گرانٹ آئی ویئر کی برانڈ ایمبیسڈر مقرر

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروی 2015ء) بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا عینک بنانے والی کمپنی ''فوسٹر گرانٹ آئی ویئر'' کی برانڈ ایمبیسڈر بن گئیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا ہر طرز کی عینک بنانے والی کمپنی'' فوسٹر گرانٹ آئی ویئر'' کی تشہیری مہم کا حصہ بن گئیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ کا کہنا ہے کہ اتنی بڑی کمپنی کی برانڈ سے منسلک ہونا ان کیلئے باعث فخر ہے۔

انہیں دھوپ کی عینک پہننا اچھا لگتا ہے۔ یہ ان کی روزمرہ کی ضروری اشیاء میں شامل ہے۔ وہ گھر سے باہر جیولری پہنے بغیر تو نکل سکتی ہیں لیکن دھوپ کی عینک لگائے بغیر نہیں۔ دھوپ کی عینک نہ صرف ضرورت ہے، باکل فیشن میں اس کو اہمیت بھی حاصل ہے۔ اداکارہ کی آخری ریلیز ہونے والی فلم ''تیور'' ہے جس میں ان کے ہیرو ارجن کپور تھے۔ فلم نے درمیانے درجے کا بزنس کیا۔