سوائن فلو کے کیسز دیکھ کر دکھ ہوتا ہے، کاجول

ہفتہ 21 فروری 2015 12:49

سوائن فلو کے کیسز دیکھ کر دکھ ہوتا ہے، کاجول

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروی 2015ء) اداکارہ کاجول نے کہا ہے کہ ملک میں سوائن فلو کے متعدد کیسز دیکھ کر بہت بد دل ہوئی ہوں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہاتھ دھونے کو اپنی بنیادی عادت بنانے اور اس بیماری سے روک تھام ممکن ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگوں کو یہ سمجھ لینا چاہئے کہ احتیاط علاج سے بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ملک بھر میں لوگوں کو صفائی آگاہی مہم کے لئے سرگرم کردار ادا کرنے کی خواہاں ہیں۔