صہیب مقصود 50اور عمر اکمل نے 59رنز بنائے ‘ شاہد آفریدی 28اور مصباح الحق 7رنز بنا سکے

ہفتہ 21 فروری 2015 13:01

صہیب مقصود 50اور عمر اکمل نے 59رنز بنائے ‘ شاہد آفریدی 28اور مصباح الحق ..

کرائسٹ چرچ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروی 2015ء) آئی سی سی ورلڈ کپ کے 10ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 150 رنز سے عبرتناک شکست دیدی ‘پاکستانی ٹیم نے ایک رن کے مجموعے پر چار وکٹیں گنوانے کاذلت آمیز ریکارڈ قائم کر دیا ‘ پاکستانی کھلاڑی کیچ چھوڑتے گئے اور ویسٹ انڈین بلے باز دھلائی کرتے رہے ‘ پچاس اورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 310رنز بناڈالے ‘ ویسٹ انڈیز کی جانب سے دنیش رامدین 51، لنڈل سمنز 50،ڈیرن براوو 49 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ‘ آندرے رسلز نے طوفانی اننگز کھیلتے ہوئے صرف 13 گیندوں پر 42 رنز بنائے ‘4 چھکے اور 3 چوکے شامل ہیں ‘قومی ٹیم کی جانب سے حارث سہیل نے 2، محمد عرفان، وہاب ویاض اور سہیل خان نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی ‘310کے رنز کے جوا ب میں پاکستانی ٹیم 39اورز میں 160رنز پر ڈھیر ہوگئی ‘صہیب مقصود 50اور عمر اکمل نے 59رنز بنائے ‘ شاہد آفریدی 28اور مصباح الحق 7رنز بنا سکے ‘ویسٹ انڈیز کے آندرے رسل کو میچ کا بہترین کھلاڑ قرار دیا گیا ‘ پاکستان اگلا میچ یکم مارچ کو زمبابوے کے خلاف کھیلے گا ہفتہ کو پاکستان نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو کالی آندھی نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 310 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کی جانب سے ناقص فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا گیا اور پانچویں اوور میں محمد عرفان کی گیند پر ناصر جمشید نے ڈیوائن اسمتھ کا آسان کیچ ڈراپ کیا تاہم اگلی ہی گیند پرعرفان نے کرس گیل کو وہاب ریاض کے ہاتھوں 4 رنز پر کیچ آوٴٹ کرادیا۔ آٹھویں اوور میں ڈیوائن اسمتھ 23 رنز بنا کر سہیل خان کی گیند پر سلپ میں کیچ آوٴٹ ہوئے۔19 ویں اوور میں عمر اکمل نے مارلن سیموئلز کا آسان کیچ ڈراپ کیا ‘ 20 ویں اوور میں شاہد آفریدی نے بھی وہاب ریاض کی گیند پر مارلن سیموئلز کا کیچ چھوڑا، 2 کیچز ڈراپ ہونے کے باوجود مارلن سیموئلز بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 38 رنز بنا کر حارث سہیل کی گیند پر کیچ آوٴٹ ہوگئے۔

شاہد آفریدی نے 29 ویں اوور میں ڈیرن براوو کا بھی 45 رنز پر کیچ ڈراپ کیا۔ دنیش رامدین 43 گیندوں پر 51 رنز بنا کر حارث سہیل کا دوسرا شکار بنے۔ محمد عرفان نے 46 ویں اوور میں وہاب ریاض کی گیند پر لیڈی سمنز کا کیچ چھوڑ دیا ڈیرن سیمی 30 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر آوٴٹ ہوئے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے دنیش رامدین 51، لنڈل سمنز 50،ڈیرن براوو 49 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ‘ آندرے رسلز نے طوفانی اننگز کھیلتے ہوئے صرف 13 گیندوں پر 42 رنز بنائے جس میں 4 چھکے اور 3 چوکے شامل ہیں۔

قومی ٹیم کی جانب سے حارث سہیل نے 2، محمد عرفان، وہاب ویاض اور سہیل خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول گراوٴنڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی پوری ٹیم 311 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 39 اوورز میں 160 رنز پر ڈھیر ہوگئی پاکستان نے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو حسب روایت پاکستان کے ابتدائی بلے باز جلد پویلین لوٹ گئے اور پاکستان کی آدھی ٹیم 25 رنز پر پویلین لوٹ گئی ناصر جمشید پہلے اوور کی دوسری گیند پر بغیر کوئی رن بنائے آوٴٹ ہوئے ‘ یونس خان بھی گولڈن ڈک ہو گئے، حارث سہیل نے 6 گیندوں کا سامنا کیا تاہم اپنا کھاتا نہ کھول پائے ‘ احمد شہزاد بھی 10 گیندوں پر ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی بیٹنگ لائن میں ریڑھ کی ہڈی تصور کئے جانے والے مصباح الحق کا سفر بھی 7 رنز پر اختتام پذیر ہوا اس صورتحال میں صہیب مقصود اور عمر اکمل نے کیریبئن بولرز کے سامنے کچھ مزاحمت کا مظاہر کیا اور 80 رنز کی شراکت قائم کی تاہم 105 کے مجموعے پر صہیب مقصود بھی 50 رنز کی اننگز کھیل کر آوٴٹ ہوئے جب کہ عمر اکمل بھی 59 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، دیگر کھلاڑیوں میں شاہد آفریدی 28، وہاب ریاض 3 اور سہیل خان ایک رن بنا کر آوٴٹ ہوئے۔

ویسٹ انڈیز کے جیروم ٹیلر اور آنڈرے رسل نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3، 3 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا ‘ سلیمین بین 2، جیسن ہولڈر اور دیرن سیمی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔آندرے رسل کو میچ کا بہترین کھلاڑ قرار دیا گیا۔ پاکستان اگلا میچ یکم مارچ کو ومبابوے کے خلاف کھیلے گا۔

متعلقہ عنوان :