واشنگٹن،سزائے موت کی منتظر خاتون کی پر تعیش ڈنر کی فرمائش
ہفتہ 21 فروری 2015 13:33
واشنگٹن( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروی 2015ء ) ایک امریکی خاتون نے سزائے موت سے پہلے ایک لمبے چوڑے مینیو پر مشتمل ڈنر کی فرمائش کر ڈالی ہے۔برطانوی اخبار ڈیلی میل کی ایک رپورٹ کے مطابق خاتون کی طرف سے پیش کی گئی کھانے کی فہرست میں چیز برگر سے لے کرآئس کریم تک شامل ہے۔46 سالہ کیلی رینی گسندینر گزشتہ سات دہائیوں کے دوران وہ پہلی خاتون ہیں جنھیں رواں ماہ 25 فروری کو زہرکا انجیکشن دے کر موت کی سزا دی جائے گی۔
سزائے موت کی منتظر کیلی نے دو چیز برگر، فرنچ فرائز کے دو بڑے پیکٹوں، بٹر ملک کے ساتھ کورن بریڈ، پاپ کورن، لیمونیڈ اور ابلے ہوئے انڈوں، ٹماٹر، شملہ مرچ، پیاز، گاجر، چیز اور بٹر ملک کی ڈریسنگ والے سلاد کی درخواست کی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ کیلی نے میٹھے میں چیری ونیلا آئس کریم کی بھی فرمائش کی ہے۔(جاری ہے)
کیلی کو 1997 میں اپنے شوہر ڈوگلس گسندینر کے سفاکانہ قتل کے الزام میں موت کی سزا سنائی گئی، جنھوں نے اپنے ایک مرد دوست کے ذریعے اپنے شوہر کو اغواء کروایا اور پھر نہایت سفاکانہ طریقے سے قتل کروادیا۔
جس کے بعد ڈوگلس کی کار کو جلا دیا گیا جبکہ ان کی لاش کو جنگل میں جنگلی جانوروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا۔کیلی کا خیال تھا کہ وہ اپنے شوہرکی انشورنس کی رقم حاصل کرلیں گی تاہم انھیں بعد میں علم ہوا کہ ان کے شوہر نے کوئی پالیسی نہیں لے رکھی تھی۔1988 میں جرم ثابت ہوجانے کے بعد کیلی کو سزائے موت جبکہ ان کے مرد دوست کو 25 سال قید کی سزا سنائی گئی۔2014 میں امریکی سپریم کورٹ نے ان کی رحم کی اپیل بھی مسترد کردی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.