مساجرساتھ نہ ہونے سے پاکستانی پلیئرز پریشان

ہفتہ 21 فروری 2015 13:37

مساجرساتھ نہ ہونے سے پاکستانی پلیئرز پریشان

کرائسٹ چرچ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروی 2015ء) پاکستانی کرکٹ ٹیم ورلڈ میں دو اضافی ٹیم آفیشلز کے ساتھ شرکت کررہی ہے لیکن کھلاڑیوں کی ضرورت کے لئے ٹیم کے ساتھ مساجر موجود نہیں۔ کرائسٹ چرچ میں جب کھلاڑیوں نے مساجر کا معاملہ ٹیم انتظامیہ کے سامنے اٹھایا تو عارضی طور پر مساجر کی تلاش شروع ہوئی۔ جس شخص کو مساجر ڈھونڈنے کی ذمے داری دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

اس نے دو خواتین کو تلاش کیا جو مساج سینٹر میں کام کرتی تھیں۔ تاہم انہیں بتایا کہ کرکٹرز کے لئے پروفیشنل مساجر کی ضرورت ہے۔ اس لئے انہیں واپس کردیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑی اکثر سخت ٹریننگ کے بعد مساجر نہ ہونے کی شکایت کرتے ہیں۔ پی سی بی کے دو مساجرز کو ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر ملازمت سے فارغ کیا جاچکا ہے۔ گذشتہ کئی دوروں سے ٹیم کے ساتھ کوئی کوالی فائیڈ مساجر نہیں ہے۔ صرف فزیو اور ٹرینر اور کوچز ہیں۔