نوید عالم نے پاکستان ہاکی فیڈریشن میں اہم ذمہ داری قبول کرلی

ہفتہ 21 فروری 2015 13:43

نوید عالم نے پاکستان ہاکی فیڈریشن میں اہم ذمہ داری قبول کرلی

کراچی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروی 2015ء ) پاکستانی ہاکی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ نوید عالم کو پی ایچ ایف میں ڈی جی ڈیولمپنٹ اینڈ پلاننگ کی ذمے داری دی جارہی ہے۔جسے انہوں نے قبول کرلیا ہے۔ نوید عالم کو 2008کے بیجنگ اولمپکس کے بعد پی ایچ ایف میں ہونے والی تبدیلی کے بعد سبکدوش کردیا گیا تھا،جس کے بعد سات سال تک انہوں نے پی ایچ ایف کے خلاف سابق ہاکی اولمپئنز کی مہم میں نمایاں کردار ادا کیا مگر پی ایچ ایف کے انتخابات میں اختر رسول اور رانا مجاہد علی خان کے صدر اور سیکریٹری منتخب ہونے کے بعد سابق اولمپئنز کے گروپ سے سابق کپتان اصلاح الدین، شہناز شیخ، سمیر حسین، قمر ابراہیم، ایاز محمود و دیگر نے فیڈریشن کی حمایت اور ذمے داریاں قبول کرلی تھیں۔

اس کے نتیجے میں قومی ٹیم کی ایشیائی اور عالمی سطح پر پوزیشن خاصی بہتر ہو ئی۔

(جاری ہے)

نوید عالم نے دو روز قبل لاہور میں پی ایچ ایف کے صدر اختر رسول اور سیکریٹری رانا مجاہد سے ملاقات کی جس میں سابق سکریٹری آصف باجوہ بھی موجود تھے، اس دوران انہیں مذکورہ عہدے کی پیش کش کی گئی۔نوید عالم نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہمارے اختلافات ذاتی نہیں ہیں، ہمارا مقصد پاکستان ہاکی کو بہتری کی سمت پر گامزن کرنا ہے، موجودہ عہدے دار وں کی نیت اچھی نظر آرہی ہے، پاکستان ہاکی کو اس وقت نچلی سطح پر مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، جس میں اسٹیڈیم کی حالت سیلیکر نئے کھلاڑیوں کی تلاش اور انہیں گروم کرنے کا منصوبہ بھی شامل ہے، میں نے قومی مفاد میں پی ایچ ایف کے ساتھ کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :