Live Updates

عمران خان نے خیبرپختونخوا میں ایک ارب پودے لگانے کیلئے شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا

ہفتہ 21 فروری 2015 13:45

عمران خان نے خیبرپختونخوا میں ایک ارب پودے لگانے کیلئے شجر کاری مہم ..

ہری پور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروی 2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پودا لگا کر خیبر پختونخواہ میں شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا۔ خیبر پختونخواہ میں 3 سال میں ایک ارب پودے لگائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خنان ہری پور کے علاقے ننگڑہ پہنچے جہاں پر سکول کے بچوں اور اساتذہ سمیت لوگوں کی کثیر تعداد نے ان کا استقبال کیا۔ عمران خان نے وہاں پر اپنے ہاتھ سے پودا لگا کر خیبر پختونخواہ میں شجر کاری مہم کا آغاز کیا اور آئندہ 3 سال میں خیبر پختونخواہ میں ایک ارب پودے لگانے کے عزم کا اظہار کیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :