آسٹریلیا اور بنگلادیش کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ

ہفتہ 21 فروری 2015 14:07

آسٹریلیا اور بنگلادیش کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ
برسبین (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار21۔فروری 2015ء ) آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ ہونے کے باعث دونوں ٹیموں کو 1،1پوئنٹ د ے دیا گیا ۔

(جاری ہے)

پول ’’اے‘‘ کی دونوں ٹیموں کے درمیان میچ برسبین میں کھیلا جانا تھا جس کے لئے دونوں ٹیمیں پوری طرح تیار تھیں تاہم تیز ہوا کے ساتھ بارش نے رنگ میں بھنگ ڈال دیا جس کے باعث میچ منسوخ کرنا پڑا۔ واضح رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے پہلے ہی اعلان کیا جاچکا ہے کہ میچ نہ ہونے کی صورت میں تماشائی اپنے ٹکٹ واپس کر سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :