پہلی ششماہی کے دوران چائے کی درآمدات میں 33 فیصد اضافہ

ہفتہ 21 فروری 2015 14:12

پہلی ششماہی کے دوران چائے کی درآمدات میں 33 فیصد اضافہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروی 2015ء)رواں مالی سال 2014-15ء کی پہلی ششماہی ( جولائی تا دسمبر 2014ء ) کے دوران چائے کی درآمدات میں33.56فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

پہلی ششماہی کے دوران 16کروڑ 33لاکھ 99ہزار ڈالر سے زائد کی چائے درآمد کی گئی ، ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران 13کروڑ 48لاکھ سے زائد مالیت کی چائے درآمد کی گئی ۔ رواں مالی سال کے اس عرصہ کے دوران چائے کی ملکی درآمد 16کروڑ 33لاکھ 99ہزار ڈالر تک بڑھ گئیں، اس طرح چائے کی درآمدات میں 2کروڑ 12لاکھ ڈالر کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔