قومی ٹیم کو دومیچوں میں عبرتناک شکست ،ہیڈکوچ کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا

ہفتہ 21 فروری 2015 14:22

قومی ٹیم کو دومیچوں میں عبرتناک شکست ،ہیڈکوچ کا مستقبل خطرے میں پڑ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21فروری 2015ء)قومی ٹیم کی دو میچوں میں مسلسل ہار کے بعد کرکٹ بورڈ میں کھلبلی مچ گئی ہے اور اگر قومی ٹیم کی کواٹر فائنل تک رسائی نہ ہونے پر وقار یونس کوعہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے درمیان اختلافات پر شہریار خان نے ہیڈکوچ پر سخت برہمی کا اظہار کیاہے اور یہ امکان بھی ظاہر کیا جارہاہے کہ اگر قومی کرکٹ ٹیم کواٹر فائنل میں رسائی نہ حاصل کر سکی تو ہیڈ کو چ کو عہدے سے ہٹایا جا سکتاہے ، بورڈ کے عہدیداروں اور ٹیم منیجمنٹ کا مستبقل بھی دیگر میچوں کی کارکردگی پر ہوگا۔