کہ نوجوان تعلیم سے مسلح ہوکر تربیتی نظام کیلئے تنظیمی میدان میں آئیں، امداد اللہ انور

ہفتہ 21 فروری 2015 14:24

سکھر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروی 2015ء) جمعیت طلباء اسلام کے صوبائی کنوینر امداد اللہ انور نے کہا ہے کہ نوجوان تعلیم سے مسلح ہوکر تربیتی نظام کیلئے تنظیمی میدان میں آئیں جمعیت طلبأ اسلام ملک گیر سطح پر سب سے بڑی طلبأ تنظیم ہے پاکستان کے جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کے فروغ کیلئے علماء کرام کی سرپرستی میں کام کررہی ہے امت مسلمہ اس وقت عالم کفر کے نرغے میں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں اندرون سندھ سے صوبائی عہدیداران نے شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کای گیا کہ جلد ہی جے ٹی آئی کی تنظیم سازی کی جائیگی

متعلقہ عنوان :