بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری نے آئندہ سینیٹ الیکشن میں سکھر کی دلعزیز شخصیت سینیٹر اسلام الدین شیخ کو پارٹی ٹکٹ دیکر سکھرکی عوام کے دل جیت لیے ہیں، احسان گل اعوان

ہفتہ 21 فروری 2015 14:27

سکھر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروی 2015ء) اعوا ن برادری بھٹہ روڈ سکھر کے صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما احسان گل اعوان نے کہا ہے کہ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو چیئرمین آصف علی زرداری نے آئندہ سینیٹ الیکشن میں سکھر کی دلعزیز شخصیت سینیٹر اسلام الدین شیخ کو پارٹی ٹکٹ دیکر سکھرکی عوام کے دل جیت لیے ہیں گلزار مہر کی قیادت میں ملنے والے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے احسان گل اعوان نے کہا کہ اسلام الدین شیخ نے ہمیشہ سکھرکی عوام کی خدمت کی ہے امید ہے کہ وہ تیسری مرتبہ بھی سینیٹر بن کر سکھرکی عوام کی پہلے سے زیادہ خدمت کرینگے۔