قومی کرکٹ ٹیم کی پے در پے ناکامیوں کے ذمہ دار وزیر اعظم ہیں، عامر سہیل

ہفتہ 21 فروری 2015 14:28

قومی کرکٹ ٹیم کی پے در پے ناکامیوں کے ذمہ دار وزیر اعظم ہیں، عامر سہیل
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار21۔فروری 2015ء ) سابق کپتان عامر سہیل کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کی پے درپے ناکامیوں کے ذمہ دار وزیر اعظم نواز شریف ہیں ۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیر سے شرم ناک شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے عامر سہیل نے کہا کہ پی سی بی کے پیٹرن انچیف وزیر اعظم نواز شریف ہیں ، لیکن انہوں نے کبھی کھلاڑیوں اور بورڈ ممبران سے ملاقات کر کے مسائل نہیں سنے،جب تک نواز شریف خود دلچسپی نہیں لیں گےٹیم کا برا حال رہے گا ۔ انہوں ںے کہا کہ بورڈ میں کوئی چیک اینڈ بیلینس نہیں ہے ، اب وقت آ گیا ہے کہ آپریشن کلین اپ کیا جائے ، بورڈ کو ایک مافیہ چلا رہا ہے ، آپریشن کلین اپ کر کے بورڈ سے گند صاف کیاجائے اور بورڈ کو مافیا سے چھڑایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :