جھوٹا ڈھونگ رچا کر کشتی کو جلانے کا حکم دینے والے بھارتی کوسٹ گارڈ کے افسر کا کورٹ مارشل ہونے کا امکان

کے لوشالی کیخلاف فل اسکیل تحقیقات کا آغاز ہو چکا ‘ قصور وار ثابت ہونے پر کورٹ مارشل ہو سکتا ہے ‘ذرائع

ہفتہ 21 فروری 2015 15:03

جھوٹا ڈھونگ رچا کر کشتی کو جلانے کا حکم دینے والے بھارتی کوسٹ گارڈ کے ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروی 2015ء) پاکستانی کشتی میں دہشت گردوں کی موجودگی کا جھوٹا ڈھونگ رچا کر اسے جلانے کا حکم دینے والے بھارتی کوسٹ گارڈ کے افسر کا کورٹ مارشل ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی کشتی جلانے کا حکم دینے والے بھارتی کوسٹ گارڈز کے ڈی آئی جی بی کے لوشالی نے وزیر دفاع منو ہر پاریکر سے ملاقات میں معافی مانگی تاہم بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انھیں معافی نہیں ملی۔

کے لوشالی کیخلاف فل اسکیل تحقیقات کا آغاز ہو چکا ہے جس میں قصور وار ثابت ہونے پر ان کا کورٹ مارشل ہو سکتا ہے۔واضح رہے کہ 31 دسمبر کو بھارت کی کوسٹ گارڈ نے ایک کشتی کو جلانے کا ڈرامہ رچا کر الزام عائد کیا کہ اس میں دہشت گرد موجود تھے جو پاکستان سے بھارت میں داخل ہورہے تھے ‘ پاکستان نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔