ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین نے آرمی چیف سے پر زور اپیل کر دی

ہفتہ 21 فروری 2015 15:40

ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین نے آرمی چیف سے پر زور اپیل کر دی

لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 21 فروری 2015 ء) : ایم کیو ایم کے سر براہ الطاف حسین نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے پر زور اپیل کر دی.

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ سانحہ بلدی ٹاؤن کی تحقیقات صحیح طور پر نہیں ہو سکیں میری آرمی چیف سے اپیل ہے کہ فوجی افسروں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جو کہ با اعتماد لوگوں پر مشتمل ہو، ان کا کہنا تھا کہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں 250 سے زائد لوگ جاں بحق ہو گئے تھے، سانحہ میں ملوث عناصر کو فیکٹری کے سامنے سپیشل چوک بنا کر لٹکایا جائے