کرم ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی کاروائی میں اہم اور مطلوب دہشتگرد گرفتار

ہفتہ 21 فروری 2015 15:56

کرم ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی کاروائی میں اہم اور مطلوب دہشتگرد گرفتار

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 21 فروری 2015 ء): دو آبہ کے قریب حساس اداروں کی اطلاع پرسکیورٹی فورسز نے کاروائی کی جس میں ایک نہایت مطلوب دہشتگرد کو گرفتار کر لیا گیا ہے.گرفتار کیے جانے والے دہشتگرد کا نام بشیر ہے اور اس کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے.

(جاری ہے)

سکیورٹی فورسز کے مطابق پکڑے جانے والے دہشتگرد کے بھائی عبد الحسیب اور فضل کا تعلق بھی تحریک طالبان سے ہے اور تحریک طالبان کے لیے کام کرتے ہیں، تحقیقات کے دوران یہ انکشاف بھی ہوا کہ بشیر نے آرمی پبلک سکول پر حملہ کرنے والے دہشتگروں کو خود کش جیکٹس تیار کرکے دی تھیں، مذکورہ ملزم خود کش جیکٹس اور بم بنانے میں ماہر ہے. سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ بشیر سے مزید تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں.