اسلام آباد، خاتون نے شوہر، تین بیٹیوں کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کرلی

ہفتہ 21 فروری 2015 16:11

اسلام آباد، خاتون نے شوہر، تین بیٹیوں کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کرلی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21فروری 2015ء) اسلام آباد میں گھریلو جھگڑے نے خاتون سے انسانیت ہی چھین لی ، خاتون نے شوہر اور تین بیٹیوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی ، ماں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے بچے نے پولیس کو ابتدائی بیان ریکارڈ کرا دیا۔ اسلام آباد میں گھریلو جھگڑے نے خاتون سے انسانیت ہی چھین لی ، بچوں کی حفاظت کے لیے جان دینے والی ماں نے اپنے بچوں کی جان کی دشمن بن گئی۔

(جاری ہے)

سیکٹر جی سکس ون تھری میں شاہدہ کوثر نامی خاتون نے نہایت بے رحمی سے اپنے شوہر محمد فاروق خٹک ، بیٹیوں رانی ، عائزہ ، راحیلہ اور بیٹے عبدالرافع پر گولیاں برسا دیں جس کے بعد خاتون نے خودکشی کرلی ۔ زندہ بچ جانے والے عبدالرافع کو کندے پر گولی لگی جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ آئی جی طاہر عالم خان اور ایس ایس پی میر واعظ نے بھی جائے وقوعہ کا دورہ کیا ۔ آئی جی اسلام آباد نے میڈیا کو بتایا کہ زخمی بچے نے پولیس کو ابتدائی بیان ریکارڈ کرا دیا ہے ۔ بچے کا کہنا ہے کہ ان کے والدین میں اکثر لڑائی جھگڑا ہوتا تھا۔ آج صبح والد نے بچوں کو سیر کیلئے لے جانے کا کہا جس کے بعد تکرار ہوئی اور والدہ نے فائرنگ کر دی ، پولیس نے لاشیں ہسپتال منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :