Live Updates

این اے 122 میں انگوٹھوں کی تصدیق ، عمران خان کی درخواست کے حوالے سے سپیکر قومی اسمبلی نے لاہور الیکشن ٹربیونل میں تحریری جواب داخل کردیا

تمام شہادتیں مکمل ہوچکی،انگوٹھوں کی تصدیق دوبارہ نادرا سے کروانے کی قانون میں کوئی گنجائش نہیں ،سردار ایاز صادق

ہفتہ 21 فروری 2015 16:26

این اے 122 میں انگوٹھوں کی تصدیق ، عمران خان کی درخواست کے حوالے سے سپیکر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروی 2015ء) این اے 122 میں انگوٹھوں کی تصدیق پر عمران خان کی درخواست کے حوالے سے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے لاہور الیکشن ٹربیونل میں تحریری جواب داخل کراتے ہوئے کہا ہے کہ انگوٹھوں کی تصدیق دوبارہ نادرا سے کروانے کی قانون میں کوئی گنجائش نہیں کیونکہ عمران خان الزامات کی جانچ پڑتال لوکل کمیشن سے کروا چکے ہیں اور تمام شہادتیں مکمل ہوچکی ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز این اے 122 انگوٹھوں کی تصدیق نادرا سے کرئے جانے کی عمران خان کی درخواست پر سپیکر ایاز صادق نے تحریری جواب داخل کرایا اس موقع پر ایاز صادق نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ووٹوں کی تصدیق عمران خان لوکل کمیشن سے کرواچکے ہیں اورلوکل کمیشن اس معاملے پر مفصل رپورٹ جاری کرچکا ہے انگوٹھوں کی تصدیق نادرا سے کروائے جانے کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں تمام شہادتیں مکمل ہوچکی ہیں حتمی بحث کی جائے ایاز صادق نے مزید موقف اختیار کیا کہ نادرا مانتا ہے کہ انگوٹھوں کی تصدیق میں مشکلات ہیں الیکشن میں اس سیاہی کا استعمال ہا ہی نہیں جس کا نادرا نے بتایا تھا مقناطیسی سیاہی کے استعمال نہ ہونے کی وجہ یس انگوٹھوں کی تصدیق نادرا سے نہیں ہوسکتی

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات