متحدہ عرب امارات میں ریت کا بدترین طوفان ، ریسکیو ادارے الرٹ

ہفتہ 21 فروری 2015 16:30

متحدہ عرب امارات میں ریت کا بدترین طوفان ، ریسکیو ادارے الرٹ

دبئی سٹی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21فروری 2015ء) متحدہ عرب امارات گذشتہ دودن سے ریت کے بدترین طوفان کی لپیٹ میں ہے ، کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریسکیو ادارے الرٹ ہیں جبکہ محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ اتوار تک یہ سلسلہ جاری رہنے اور بارش کاامکان ہے ۔

(جاری ہے)

عرب میڈیاکے مطابق جمعہ کو شروع ہونیوالے طوفان میں شدت آگئی ہے اورحدنگاہ کم ہوکر 500میٹر یا کسی جگہ کم زیادہ ہے ، 30سے 40کلومیٹرفی کلومیٹر کی رفتار سے جھکڑچل رہے ہیں جس میں ریت موجود ہے جس کی وجہ سے گاڑیوں کی رفتار بھی سست ہوگئی ہے اور ریسکیوو فائربریگیڈ کو الرٹ رکھاگیاہے ۔

طوفان کے نتیجے میں کسی نقصان کا تاحال کوئی علم نہیں ہوسکا۔ بتایاگیاہے کہ طوفان کی شدت بڑھنے کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بیشتر لوگ گھروں تک محدود ہوکررہ گئے ہیں ، گھریا دفاتر سے باہر موجود لوگوں کے سر کے بال بھی مٹی سے بھر گئے ہیں جبکہ آنکھیں سرخ ہیں ۔

متعلقہ عنوان :