غیرملکی فضائی کمپنی کی پاکستانیوں کیلئے ایک ٹکٹ کیساتھ ایک فری

ہفتہ 21 فروری 2015 16:32

غیرملکی فضائی کمپنی کی پاکستانیوں کیلئے ایک ٹکٹ کیساتھ ایک فری

عمان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21فروری 2015ء) اردن کی فضائی کمپنی ’ عمان ایئر‘ نے پاکستان سے سفر کرنے والے تمام مسافروں کو ایک ٹکٹ کے ساتھ ایک ٹکٹ مفت دینے کی آفر کردی ہے تاہم اس آفر کااطلاق ہیتھروایئرپورٹ لندن پر نہیں ہوگا، اس کے علاوہ عمان ایئرکی دنیا بھرمیں کسی بھی فلائٹ پراستعمال ہوسکے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان میں عمان ایئرکے کنٹری منیجرکین مارشل نے کہا کہ باربارپاکستان سے سفرکرنے والے مسافروں کوبہترین پرکشش آفر دیتے ہیں اورہم پرامید ہیں کہ ہمارے سندباد کے ممبراوربزنس کلاس کے مسافریقیناً اس پرکشش آفرسے فائدہ اٹھائیں گے۔اُنہوں نے واضح کیاکہ یہ آفر اُن ٹکٹس پر لاگو ہوتی جو 28 فروری 2015 سے پہلے خریدے جائیں گے اور 15جون 2015 سے پہلے سفرکرنا لازمی ہوگا۔