اداکارہ میرا کو کراچی کے تاجر کا دلچسپ تحفہ

ہفتہ 21 فروری 2015 17:00

اداکارہ میرا کو کراچی کے تاجر کا دلچسپ تحفہ

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21فروری 2015ء) اداکارہ میرا ہمیشہ خبروں میں ان رہتی ہیں لیکن بعض اوقات ایسے واقعات بھی پیش آتے ہیں کہ اداکارہ خبروں کی زینت بننے سے نہیں بچ پاتیں ۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق اداکارہ میرا جب سیالکوٹ میں ”شفقت ہسپتال“ بنانے کیلئے چندہ اکٹھا کرنے کی غرض سے کراچی چیمبر آف کامرس پہنچی تو انہیں ایک تاجر نے تحفے میں جوتے پیش کردیئے۔

(جاری ہے)

چیمبر کے صدر افتخار حسین ووہرا نے میرا کی آمد کاخیر مقدم کیا اور میرا کے پروجیکٹ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ایک صنعت کار نے میرا کے پروجیکٹ کے لیے نیم رضا مندی بھی ظاہر کی جبکہ میرا کی خوشنودی کے لیے ایک تاجر نے اپنی دکان سے خصوصی طور پر جوتے بھی منگوائے جو میرا کو تحفہ کے طور پر پیش کیے جس پر میرا پھولے نہ سمائیں۔ میرا نے اپنے اس دورے میں چیمبر آف کامرس کی رکنیت حاصل کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کردیا جبکہ شادی سے متعلق سوال پر میرا نے خاموشی اختیار کی۔

متعلقہ عنوان :