12ویں ویسٹ ایشیاء کپ بیس بال چیمپئن شپ کا آغاز پیر کو اسلام آبادمیں ہورہا ہے،

پاکستان سمیت پانچ ممالک کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ، ویسٹ ایشیا کپ 23فروری سے 28 فروری تک جاری رہے گا، اس ٹورنامنٹ میں دس میچ ہونگے جو سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلے جائینگے، خاور شاہ

ہفتہ 21 فروری 2015 18:44

12ویں ویسٹ ایشیاء کپ بیس بال چیمپئن شپ کا آغاز پیر کو اسلام آبادمیں ہورہا ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 فروری 2015ء) 12ویں ویسٹ ایشیاء کپ بیس بال چیمپئن شپ کا آغاز کل (پیر کو) اسلام آبادمیں ہورہا ہے جس میں پاکستان سمیت پانچ ممالک کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ۔ ویسٹ ایشیا کپ 23فروری سے 28 فروری تک جاری رہے گا ۔

(جاری ہے)

پاکستان فیڈریشن آف بیس بال کے سیکرٹری سید خاور شاہ نے ہفتہ کے روز آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بارہویں ویسٹ ایشیاء کپ بیس بال چیمپئن شپ 2015ء کا باقاعدہ افتتاح پیر کے روز ہوگا جس کے مہمان خصوصی وفاقی سیکرٹری سپورٹس ہونگے ۔

انہوں نے بتایا کہ ویسٹ ایشیا کپ میں پانچ ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان سمیت بھارت ، عراق ، ایران اور افغانستان شامل ہیں ۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے خاور شاہ نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ میں دس میچ ہونگے جو سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلے جائینگے انہوں نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ کی تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :