وزیراعظم کرکٹ بورڈکاگند صاف کرنے کیلئے آپریشن کلین اپ کریں،عامر سہیل برس پڑے،

ٹیم میں کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں، ٹیم بڑے ناموں سے نہیں جیتتی، پی سی بی کو مافیا چلا رہا ہے، انتخاب عالم،سبحان احمد ، ہارون رشید بورڈ میں کمیشن کھاتے ہیں، میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 21 فروری 2015 18:50

وزیراعظم کرکٹ بورڈکاگند صاف کرنے کیلئے آپریشن کلین اپ کریں،عامر سہیل ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 فروری 2015ء) پاکستان کی شکست پر سابق کپتان عامر سہیل نے پی سی بی کو آڑے ہاتھوں لیا۔ بورڈ میں موجود کئی مستقل چہروں کو عامر سہیل نے کمیشن مافیا قرار دے دیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کی بدترین کارکردگی پر سابق کرکٹر عامر سہیل کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں آپریشن کلین اپ کی ضرورت ہے، جو ڈسپلن کی خلاف ورزی کرے اسے باہر نکال دیا جائے، انہوں نے کہا کہ ٹیم میں کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں، ٹیم بڑے ناموں سے نہیں جیتتی، پی سی بی کو مافیا چلا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ جب تک مافیا ہے پاکستانی عوام آنسو بہاتے رہیں گے، پی سی بی میں کمیشن کھانے والوں کا قبضہ ہے، 18سال سے پی سی بی پر مافیا کا قبضہ ہے، انتخاب عالم،سبحان احمد ، ہارون رشید بورڈ میں کمیشن کھاتے ہیں، انہوں نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کرکٹ بورڈسے گند صاف کریں۔