ملتان میں ناراض شائقین کرکٹ نے قومی ٹیم کا علامتی جنازہ نکال ڈالا،

ہفتہ 21 فروری 2015 18:55

ملتان میں ناراض شائقین کرکٹ نے قومی ٹیم کا علامتی جنازہ نکال ڈالا،

ملتان(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 فروری 2015ء) ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی عبرتناک شکست پر دل گرفتہ شائقین نے کرکٹ کا علامتی جنازہ نکالا اور نجم سیٹھی کا پتلا نذر آتش کرکے اپنی بھڑاس نکالی۔

(جاری ہے)

ملتان کے علاقے فاروق آباد میں شائقین نے کرکٹ کا علامتی جنازہ نکالتے ہوئے سینئیر کھلاڑیوں اور پی سی بی حکام کے خلاف نعرے بازی کی، انہوں نے کہا کہ ملک کے لاکھوں شائقین نے رات جاگ کر اس امید پر میچ دیکھا کہ ٹیم بھارت سے ہار کے بعد جیت کے سفر پر گامزن ہوکر قوم کو فتح کا تحفہ دے گی لیکن کوئی بھی کھلاڑی توقعات پر پورا نہ اترا۔ اس موقع پر مشتعل افراد نے پی سی بی کی گورنگ باڈی کے سربراہ نجم سیٹھی کا پتلا بھی نذر آتش کیا۔

متعلقہ عنوان :