ذوالفقار مرزا نے رحمان ملک پر سنگین الزامات لگا دیئے

ہفتہ 21 فروری 2015 20:22

ذوالفقار مرزا نے رحمان ملک پر سنگین الزامات لگا دیئے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21فروری۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رہنماءذوالفقار مرزا نے رحمان ملک پر سنگین الزامات عائد کئے ہیں اور کہا ہے کہ وہ بہت سے ایسے کام کرتے ہیں جو کوئی اور نہیں کر سکتا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ رحمان ملک"3Ws" فراہم کرتے ہیں اور جو شخص یہ تین چیزیں فراہم کر سکتا ہے، طلبگار شخص اسے اپنے بچوں سے بھی زیادہ پیار کرتا ہے۔

(جاری ہے)

ذوالفقار مرزا نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ رحمان ملک Women, Wine اور Money فراہم کرنے والے شخص ہیں اور اس کام میں انہیں کوئی مشکل پیش نہیں آتی۔ پروگرام کے میزبان نے ذوالفقار مرزا کے بیان پر مزید وضاحت طلب کی تو انہوں نے کہا کہ ”میں اپنے الفاظ کا ذمہ دار ہوں اور جو کچھ بھی کہتا ہوں، ہوش میں کہتا ہوں۔ واضح رہے کہ ذوالفقار مرزا نے رحمان ملک کو ”جمعدار“ کا نام بھی دیا تھا اور کہا تھا کہ وہ آصف علی زرداری کا ٹوائلٹ صاف کرتے رہے ہیں جبکہ اس بیان پر رحمان ملک نے ردعمل دینے سے گریز کیا تھا اور کہا تھا کہ ذوالفقار مرزا میرے بڑے بھائی ہیں ان کی بات کا برا نہیں مناتا۔

متعلقہ عنوان :