مریدکے‘نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سوار وں نے نوبہاتا دلہن کو اغوا کر لیا

ہفتہ 21 فروری 2015 21:27

مریدکے‘نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سوار وں نے نوبہاتا دلہن کو اغوا کر ..

مریدکے (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 فروری 2015ء) مریدکے جی ٹی روڑ پر نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے خاوند کے ساتھ شاپنگ کیلئے جانیوالی نوبہاتا دلہن کو اغوا کر لیا ،پولیس نے مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ تھانہ سٹی مریدکے کی آبادی ہدوکی کے رہائشی عمار شمعون اپنی نو بہاتا دلہن رباب کے ہمراہ بارونق ہوٹل کے سامنے شاپنگ کے سلسلہ میں کھڑا تھا کہ اچانک دو مسلح نامعلوم موٹر سائیکل سوار نمو دار ہو ئے اور جبرا نو بہاتا کو اغوا ء کر کے لے گئے ۔

نو بہاتا دلہن کی چیخ پکار اور عامر شمعون کا احتجاج بھی کام نہ آیا ۔عامر شمعون نے بتایا کہ رواں ماہ کی چودہ تاریخ کو اسکی شادی ہو ئی وہ شاپنگ کے لئے بیوی کو لیکر نکلا کہ یہ واقع ہو گیا ۔ڈی ایس پی مریدکے کے مطابق مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :