نواز شریف نے بیٹے کی بازیابی کیلئے تعاون کا یقین دلایا: گیلانی

ہفتہ 21 فروری 2015 21:27

نواز شریف نے بیٹے کی بازیابی کیلئے تعاون کا یقین دلایا: گیلانی

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21فروری۔2015ء) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے ملاقات میں علی حیدر گیلانی کی بازیابی کے لئے بھرپور تعاون کا یقین دلایا تھا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضاگیلانی نے کہا کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے افغانستان آنے کی دعوت دی تھی، مجھے نہیں معلوم علی حیدیر کہاں ہے۔

اگر پنجاب کے وزیر داخلہ جانتے ہیں تو بتادیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے ملاقات میں علی حیدر کی بازیابی کیلئے بات ہوئی تھی۔ جس پر انہوں نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔ افغانستان کے صدر اشرف غنی جب اسلام آباد آئے تھے تو سابق ڈپٹی سپیکر قومیا سمبلی فیصل کریم کنڈی کی قیادت میں پیپلزپارٹی کے وفد نے ملاقات کی تھی اور انہیں علی حیدر کے حوالے سے میرا پیغام دیا تھا۔ جس پر انہوں نے بھی تعاون کا یقین دلایا تھا اور کہا تھا کہ اگر میں افغانستان آنا چاہوں تو وہ میری میزبانی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :