کرکٹ کے دیوانوں نے نجم سیٹھی کو ہٹانے کا مطالبہ کر ڈالا

ہفتہ 21 فروری 2015 21:28

کرکٹ کے دیوانوں نے نجم سیٹھی کو ہٹانے کا مطالبہ کر ڈالا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار21۔فروری 2015ء ) نجم سیٹھی پاکستانی کرکٹ کے لیے ناقابل علاج مرض بن گئے ، کرکٹ کے دیوانوں نے سینئر صحافی کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کر ڈالا ۔ نجم سیٹھی کو وزیراعظم نواز شریف نے ذکاء اشرف کو ہٹا کر پی سی بی کا چیئرمین لگایا۔ ان کے اس انتخاب نے لوگوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔ اپنی تعیناتی کے بعد انہوں نے سب سے زیادہ اس چیز پر زور دیا کہ وہ ہر شعبے میں اسپیشلسٹ سامنے لائیں گے لیکن اس طرح کے دعوے کرتے وہ یہ بات بھول گئے کہ ان کے پاس ایسی کیا کوالیفکیشن ہے جس کے تحت انہیں اتنی بڑا عہدہ دیا گیا اور جب وہ خود اس عہدے کی مطلوبہ کوالیفکیشن نہیں رکھتے تو پھر کس طرح وہ دوسرے شعبوں میں کوالیفائیڈ ماہرین لائیں گے۔

کرکٹ کی معمولی شد بد رکھنے والے نجم سیٹھی چئیرمین شپ کیلئے میوزیکل چئیر کا کھیل کھیلتے رہے اور پھر اس کے بعد چئیرمین کے عہدے سے ہٹے تو بورڈ آف گورنرز کے رکن بن بیٹھے اور اب وہ ایگزیکٹو کمیٹی کا چئیرمین بن کر پی سی بی کے سیاہ و سفید کے مالک بنے بیٹھے ہیں۔

(جاری ہے)

کرکٹ کے اہم ترین عہدے پر بیٹھے انہوں نے من مانے فیصلے کیے۔ انہوں نے چیف سلیکٹر، منیجر، چیف کوچ، بیٹنگ کوچ، اسپن باؤلنگ کوچ اور فیلڈنگ کوچ کی تقرری کی۔

ان تمام افراد کو نئے چئیرمین نے بھی ہٹانے کی ہمت نہیں کی۔ اب آئندہ برس نجم سیٹھی آئی سی سی کی صدارت سنبھالیں گے اور پاکستان کی نمائندگی بھی کریں گے۔ عوام یہ سوال پوچھ رہے ہیں کہ آخر نجم سیٹھی پاکستان کرکٹ کے لیے ناگزیر کیوں بن کر رہ گئے ہیں۔ کرکٹ کے دیوانوں نے نجم سیھٹی کو عہدے کو سے ہٹانے کا مطالبہ کر ڈالا۔

متعلقہ عنوان :