سی این جی ایسوسی ایشن سے بات چیت میں 15 مارچ کے بعد گیس بحالی کا فیصلہ ہو گیا ‘ ایم ڈی سوئی گیس

پنجاب کے سی این جی سیکٹر کو مارچ سے ہفتے میں 2 روز گیس ملا کریگی ،گیس نہ دینے کی باتیں پراپیگنڈا ہیں‘ عارف حمید

ہفتہ 21 فروری 2015 21:30

سی این جی ایسوسی ایشن سے بات چیت میں 15 مارچ کے بعد گیس بحالی کا فیصلہ ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 فروری 2015ء ) سوئی ناردرن گیس کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر عارف حمید نے کہا ہے کہ گیس کی طلب ورسد کا جائزہ لے کر مارچ میں سی این جی سیکٹرکی گیس بحال کر دی جائیگی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید نے کہا کہ سی این جی ایسوسی ایشن سے بات چیت میں 15 مارچ کے بعد گیس بحالی کا فیصلہ ہو گیا ہے۔پنجاب کے سی این جی سیکٹر کو مارچ سے ہفتے میں 2 روز گیس ملا کریگی ۔انہوں نے بتایا کہ ایل این جی کی درآمد میں ابھی وقت درکار ہے ،قیمت اور طریق کار طے ہونا باقی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی این جی سیکٹر کو گیس نہ دینے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ،ایسے پراپیگنڈہ سے بے چینی پھیلائی جا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :