ملک بھر میں تاجر برادری کے حقوق کی جہدوجہد جاری رہے گی ،عبدالرزاق ببر،

ہمارا کسی سے کوئی اختلاف ہے اور نہ ہی کسی سیاسی جماعت کے آلہ کار ہیں، ہمارا مشن تاجروں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنا ہے تاجروں کے حقوق پر کوئی سودے بازی نہیں کرینگے،جنرل سیکرٹری آل پاکستان انجمن تاجران

ہفتہ 21 فروری 2015 22:22

سکھر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 فروری 2015ء) آل پاکستان انجمن تاجران کے جنرل سکیرٹری عبدالرزاق ببر نے کہا ہے کہ سکھر سمیت ملک بھر میں تاجر برادری کے حقوق کی جہدوجہد جاری رہے گی ہمارا کسی سے کوئی اختلاف ہے اور نہ ہی کسی سیاسی جماعت کے آلہ کار ہیں ہمارا مشن تاجروں کی فلاح و بہود کیلئے کام کرنا ہے تاجروں کے حقوق پر کوئی سودے بازی نہیں کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی جاوید میمن کی رہائش گاہ پر ظہرانے میں شرکت کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر شریف ڈاڈا , برکت سولنگی , شکیل قریشی , حاجی اسلام مغل دیگر تاجر بھی موجود تھے عبدالرزاق نے مزید کہا ہے کہ ایس آر , او 608کو ملک بھر کے تاجروں نے یکسر مسترد اور حکومت کو یہ آرڈینس واپس لینے پر مجبور کردیا ہے لاہور کنونیشن کے بعد آرڈینس کی واپسی پرعملدرآمد شروع کردیا گیا ہے حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ تاجروں کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں کی جائے گی ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں تنظیم نو شروع کردی گئی ہے کراچی , حیدرآباد , نواب شاہ سمیت سندھ کے دیگر علاقوں کا دورہ کرکے تاجروں کو درپیش مسائل کے بارے میں معلومات لی جائیں گی ان کا کہنا تھا کہ آل پاکستان انجمن تاجران کے پلیٹ فارم سے تاجروں کے حقوق کے لئے موثر انداز میں آواز اٹھائی جارہی ہے کراچی میں تاجروں کے ساتھ بھتہ خوری , کی شکایت پر حکومت نے سخت نوٹس لیا ہے جس کے باعث ٹارگٹ کلنگ , بھتہ خوری کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے اس موقع پر عبدالرزاق ببر نے سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی جاوید میمن کو آل پاکستان انجمن تاجران سندھ کا نائب صدر بنانے کا اعلان کرتے ہوئے امیدظاہر کی ہے کہ حاجی جاوید میمن سکھر سمیت اندرون سندھ کے تاجروں کے مسائل کو اجاگر اور انکے حل کے لئے اپنا اہم کردار ادا کرینگے اور تمام تاجروں کا اکٹھا کرکے اپنی ذمہ داری کو احسن طریقہ سے انجام دینگے قبل ازاں انہوں نے ورکشاپ روڈ , واڑی تڑ دیگر علاقوں کا دورہ کرکے ڈینٹر پینٹر مستریوں سے ملاقاتیں بھی کیں اور کمشنر سکھر سے درخواست کی ہے کہ منتقلی کے عمل کو خوش اسلوبی کیساتھ انجام دیا جائے اور زور زبردستی کے بجائے تاجربرادری سے مشاورت کرکے اعتماد میں لیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :