سکھر،جئے سندھ اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتما م کارکنان کی بڑی تعداد کا وائس چانسلر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 21 فروری 2015 22:24

سکھر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 فروری 2015ء) جئے سندھ اسٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع سکھر کے زیر اہتما م سکھر پریس کلب کے سامنے کارکنان کی بڑی تعداد نے ضلعی صدر ثناء اللہ منگی و دیگر کی قیادت میں سندھ کی تعلیمی درسگاہوں پر قانون نفاذ کرنے والے اہلکاروں کی تعیناتی سمیت سندھ یونیورسٹی کے تعلیم و طلباء دشمن وائس چانسلر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سندھ کے تعلیمی اداروں سے فوری طور قانون نفاذ کرنے والے اہلکاروں کو ہٹاکر تعلیم میں مداخلت بند کراتے ہوئے تعلیم و طلبا ء دشمن سندھ یونیوسٹی کے وائس چانسلر کو ہٹایا جائے بصورت دیگر احتجاجی تحریک چلائی جائیگی

متعلقہ عنوان :