امام بارگاہ حملہ ، پولیس نے حملہ آور کا معاون گرفتار کر لیا

ہفتہ 21 فروری 2015 22:25

امام بارگاہ حملہ ، پولیس نے حملہ آور کا معاون گرفتار کر لیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21فروری۔2015ء) پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے امام بارگاہ قصر سکینہ پر حملہ کرنے کا اہم ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے شکریال روڈ پر واقع امام بارگاہ قصر سکینہ پر حملہ کرنے والے بمبار کا معاون گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

جبکہ پولیس کے مطابق خود کش بمبار نے ایک رات معاون کے گھر پر بھی قیام کیا تھا۔پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حملہ آور کے معاون کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس سے مزید تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔یاد رہے امام بارگاہ حملے میں چند روز قبل ہونے خود کش حملے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ حملہ آور کی جانب سے جیکٹ نہ پھٹ سکی جس کے باعث کوئی بڑی تباہی نہ ہو سکی۔

متعلقہ عنوان :